English

ICI PAKISTAN LTD.

بورڈف ڈائیریکٹرز

آصف جمعہ

چیئرمین

آصف جمعہ نے کارپوریٹ شعبہ میں اپنے کیرئیر کا آغا ز 1983 میں آئی سی آئی پاکستان سے کیا اوروہ سینئیر کمرشل اور قائدانہ سطح کا 30 سال کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔آئی سی آئی پاکستان میں ابتدائی سالوں اور اس کے بعد پاکستان پی ٹی اے میں خدمات انجام دینے کے بعد 2007میں آصف جمعہ نے ایبٹ لیبارٹریز پاکستان میں منیجنگ ڈائریکٹر کا عہدہ سنبھالا جہاں تقریباََ6 سال گزرانے کے بعد آصف جمعہ نے دوبارہ آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈمیں چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔آپ نے بوسٹن یونیورسٹی سے ڈیولپمنٹ بزنس میں گریجوئشن کیا۔ آصف جمعہ امریکن بزنس کونسل کے صدر، اوورسیز انویسٹرزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ، حکومت پاکستان کے ممبراور فارما  بیوروکے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں۔آپ این آئی بی بینک لمیٹڈاور سسٹمز لمیٹڈ کے بورڈ میں شامل ہونے کے ساتھ ساتھ نیوٹریکو پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو بھی ہیں۔آپ لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز اور انڈس ویلی اسکول آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچرکے بورڈآف گورنرز میں شامل ہیں اور ڈیوک آف ایڈنبرگ ایوارڈ پروگرام کے ٹرسٹی بھی ہیں۔آصف جمعہ نے انسیڈ  اور ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکیٹیو پروگرامز میں بھی شرکت کی ہے۔

سہیل اے خاں

چیف ایگزیکٹیو

سہیل اے خاں پولی ایسٹراور سوڈا ایش بزنسز کے وائس پریزیڈنٹ ہیں۔آپ 1986 میں منیجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے آئی سی آئی کے سوڈا ایش بزنس میں شامل ہوئے۔آپ کو مختلف شعبوں میں کام کرنے کا 27 سال سے زیادہ کا پیشہ ورانہ تجربہ حاصل ہے

اورموجودہ حیثیت سے پہلے سہیل پولی ایسٹربزنس کے وائس پریزیڈنٹ تھے۔آپ نے ہیومن ریسورسزاینڈ کارپوریٹ کمیونیکیشن اینڈ پبلک افئیرزکے جنرل منیجر اور پولی ایسٹر بزنس کے سائٹ جنرل منیجر اور پاکستان پی ٹی اے لمیٹڈ میں وائس پریزیڈنٹ مینوفیکچرنگ کی خدمات بھی انجام دیں۔پولی ایسٹر اور سوڈا ایش بزنسز کے وائس پریزیڈنٹ ہونے کے علاوہ سہیل آئی سی آئی پاورجن لمیٹڈ کے سی ای او بھی ہیں جو آئی سی آئی پاکستان کی کلی ملکیت کا ذیلی ادارہ ہے۔

سہیل انسیڈ بزنس اسکول کے سابق طالب علم ہیں اور آپ نے اوسٹن یونیورسٹی، برمنگھم، یوکے سے کیمیکل انجنئیرنگ میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

محمد عابد گناترا

ڈائیریکٹر

محمد عابد گناترا کو 28 دسمبر2012 کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز میں شامل کیا گیا اور اپریل 2013 میں کمپنی کاچیف فنانشل آفیسر مقرر کیا گیا۔عابد گناترا 1994 سے یونس برادرز گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔آپ کو مختلف شعبوں میں سئنیر منیجمنٹ کے عہدوں پر کام کرنے کا 20 سال سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے جس میں خاص طور پرفنانس منیجمنٹ، آپریشنل منیجمنٹ، کیپٹل ری اسٹرکچرنگ، ادغام اور خریداری، اجتماعی اور قانونی معاملات کے علاوہ ٹیکس کے امور بھی شامل ہیں۔

عابد انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس اور انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان کے فیلو ممبر ہیں۔آپ نے معاشیات میں ماسٹر اور قانون میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔

ایم۔ اے۔ سمیع کاشمیری

ڈائیریکٹر

سمیع کاشمیری نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1995 میں آئی سی آئی پاکستان میں منیجمنٹ ٹرینی کی حیثیت سے کیا۔آپ کو اس کمپنی کے پولی ایسٹر اور پینٹس بزنسزمیں مختلف عہدوں پر کام کرنے کا 14 سال کا تجربہ حاصل ہے. ۔سال 2007 میں سمیع کو ویت نام میں ڈیکوریٹیو پینٹس بزنس کے بزنس ڈائیریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا۔اس کے پانچ سال بعد آپ شنگھائی سے باہر قائم اتھیلین امائنز بزنس ایتھیلیین ایماءین بزنس کیلئے ایشیا پیسفک اور چین کے ریجنل بزنس منیجر مقرر ہوئے ستمبر 2013 میں سمیع آئی سی آئی پاکستان میں واپس آگئے اور جنرل منیجر اسٹریٹجی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کے عہدے پر فائز ہوئے اس کے بعد جنوری 2014میں آپ کوکیمیکلز بزنس کی سربراہی کا اضافی پورٹ فولیو بھی دیا گیا۔حال ہی میں سمیع کوآئی سی آئی پاکستان میں لائف سائنسزاینڈ اسٹرٹجی کا وائس پریزیڈنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

سمیع نے لمس سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور انسیڈ فرانس اور آی ایم ڈی سوئٹزرلینڈکے بین الاقوامی ٹریننگ پروگرام میں شرکت کی۔آپ کو بین الاقوامی خصوصاََ ا یشیا پیسفک اور چین کی مارکیٹ میں بزنس کے مختلف شعبوں میں لیڈرشپ کی حیثیت میں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔

آپ کی خاص صلاحیتوں میں مارکیٹ کو ڈیولپ کرنا، مارکیٹ شئیر کے امور کی مہارت،حکمت عملی تیار کرنا اور پورٹ فولیو منیجمنٹ شامل ہیں۔

ارشد الدین احمد

ڈائیریکٹر

ارشد کیمیکلز بزنس کے جنرل منیجر ہیں اور پیشے کے لحاظ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور انجنئیر ہیں۔انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز دیلوئے توش توماتسو انٹرنیشنل سے کیا۔ نومبر 1997 میں انہوں نے آرٹل پاکستان (بیلجئیم سے منسلک کمپنی) میں فنانس منیجر کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔بعد ازاں اسی ادارے میں فنانشل انالسٹ اور پھر آپریشنز منیجر کا عہدہ سنبھالا۔مئی 2001 میں نیسلے پاکستان میں آپریشنز منیجر مقرر ہوئے جہاں انہوں نے فنانشل کنٹرولر کے عہدے تک ترقی حاصل کی۔ارشد 2005 میں اینگرو پولیمر میں شامل ہوئے اور کیمیکلز میں چیف فنانشل آفیسر اور وائس پریزیڈنٹ مارکیٹنگ کی خدمات انجام دیں۔

رشد کوسیلز، مارکیٹنگ، فنانس، سپلائی چین کے مختلف امور کا 21 سال سے زیادہ کا اعلیٰ اور وسیع تجربہ حاصل ہے۔ اس کے علادہ ان کو مختلف صنعتوں بشمول بی ٹوسی اور بی ٹوبی دونوں قسم کے اداروں میں اسٹریٹجنک منیجمنٹ میں نمایاں مقام حاصل ہے۔وہ سول انجنئیرنگ میں بیچلرز ڈگری کے حامل ہیں اور انہون نےانسیڈ فرانس میں ایڈوانس منیجمنٹ پروگرام (اے ایم پی) مکمل کیا ہے۔